ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مضبوط صحافت سے جمہوریت مضبوط ہوگی: اشوک گہلوت

مضبوط صحافت سے جمہوریت مضبوط ہوگی: اشوک گہلوت

Sun, 30 May 2021 22:13:51    S.O. News Service

جے پور،30؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے منصفانہ صحافت کو جمہوریت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوظ جمہوریت ہوگی۔ گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندی صحافت کے دن پر آج یہ بات کہی۔ انہوں نے اس موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندی صحافت کی ملک میں سنہری تاریخ ہے۔ تحریک آزادی سے لے کر آج تک یہ اپنا اہم کردار ادا کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرجانبدارانہ صحافت ہمارے جمہوریت کی ضرورت ہے، جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوط جمہوریت ہوگی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے ہندوستانی جمہوریت میں بنیادی ستون کی شکل میں عوام کو بیدارکرنے کے لئے پرعزم تمام صحافیوں کو ہندی صحافت کے دن کی دلی مبارک باد پیش کی۔


Share: